۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید فضل معین چشتی

حوزہ/رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحمت صرف ایک شخص و ایک فرقہ یا صرف ایک مذہب کی میراث نہیں ہے۔ اور زبان سے صرف یہ کہنا کہ ہم رسول اللہ کی سنت پہ عمل کرتے ہیں یہ بہت آسان ہے اور عمل کرنا الگ بات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اتحاد بین المسلمین کے تقاضہ اور امن و امان کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے،گدی نشین اجمیر شریف سید فضل معین چشتی نے کہا کہ جس کو دیکھو بس اہل سنت کا عقیدہ بول کے تماشہ و مذاق بنا رکھا ہے، یہ ابو جہل جیسے عالموں نے شیعہ،سنی یہ سب کر کے تفرقہ پیدا کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اتنا جانتے ہیں اللہ رب العزت نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحمت صرف ایک شخص و ایک فرقہ یا صرف ایک مذہب کی میراث نہیں ہے۔ اور زبان سے صرف یہ کہنا کہ ہم رسول اللہ کی سنت پہ عمل کرتے ہیں یہ بہت آسان ہے اور عمل کرنا الگ بات ہے۔

مزید اپنے بیان میں کہا کہ اگر  سنت پہ عمل کرتے تو جس شہزادی سیدہ فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے لیے رسولؐ اللہ  اپنی مسند چھوڑ کے کھڑے ہوجایا کرتے تھے انہیں بھی ان کا نام آتے ہی کھڑے ہوجانا چاہیے اور سر کو خم کرنا چاہیے بجاۓ اس کہ یہ لوگ ان کی شان میں گستاخانہ الفاظ جاری کرتے ہیں۔

سید فضل معین چشتی نے کہا کہ میں ان جیسوں سے یہ پوچھتا ہوں کہ کتنا ذکر کرتے ہیں مولاے کائنات کا جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سلم نے غدیر کے میدان میں من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ بول کے سب کا مولا بنایا۔ کتنا ذکر کرتے ہیں، ان کا جن شہزادوں کو رسولؐ اللہ نے اپنے کاندھوں پے بٹھا کر سواری کرائی، کتنا ذکر کرتے ہیں ان کا؟جن کے لیے رسول اللہ(ص) نے بتایا قرآن اور میرے اہلبیت علیہم السلام تمہارے درمیان چھوڑے جارہا ہوں ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رہنا۔ جن کے لیے رسول اللہ (ص) نے ارشاد فرمایا کہ: اگر اجر ادا کرنا چاہتے ہو تو میرے اہلبیت سے محبت (مودت) کرو۔  

آخر میں کہا کہ یہ لوگ امت کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کرتے ہیں اور اسلام کا مذاق بناتے ہیں لیکن الحمد للہ درس کربلاء وہ ہے جو حق و باطل کا ترازو ہے۔ ہم نہیں جانتے کون شیعہ،کون سنی، کون ہندو؟ ہم بس اتنا جانتے ہیں جو عاشق اہلبیت علیہم السلام ہے وہ حق پے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Shahid IN 08:21 - 2020/07/16
    2 0
    Mumbai Thane